عوام منافرت اور منافقت کی سیاست کو نابودکردیں: جان محمدرمضان

        عوام منافرت اور منافقت کی سیاست کو نابودکردیں: جان محمدرمضان

  

لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پنجاب کے سینئر نائب صدر جان محمد رمضان نے کہا ہے کہ ہمارے انتھک فوجی حکام کاکام بولتا ہے جبکہ سیاستدانوں کی زبانیں چلتی ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی قیادت میں پاک فوج پاکستانیوں کوواحدمحبوب ادارہ اورپاکستانیت کااستعارہ ہے۔ پاکستانیت کے علمبردار سنجیدہ طبقات نے اقتدار کے ایوانوں میں جاری منافقت، منافرت اورصوبائیت کی سیاست کومسترد کردیاہے۔وہ بابائے قوم محمدعلی جناح ؒ کے وفاق دوست فلسفہ سیاست سے چشم پوشی نہیں کرسکتے۔کروناوباکوکنٹرول کرنے کی بجائے حکمران کیوں تاریک راہوں پر چل پڑے ہیں۔

،ریاست جمہوری قوتوں کے درمیان محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔اس وقت ریاست کوتعمیری اورصحتمندسیاست کی ضرورت ہے،حکمران قائد اعظمؒ کے طرزسیاست سے کیوں نہیں کچھ سیکھتے۔ حکمران یادرکھیں نوے کی دہائی والی پراگندہ سیاست ریاست کوکمزورکرسکتی ہے اوراس کانتیجہ ارباب اقتدار کی رسوائی اورپسپائی کی صورت میں برآمدہوگا۔ وفاق اورسندھ کی حکمران پارٹیاں صوبائی کارڈ کھیلنے سے گریزکریں۔ پاک فوج کی قیادت ہم وطنوں کو متحدکرنے اور دفاع وطن کیلئے مستعد ہے۔اپنے ایک بیان میں جان محمد رمضان نے مزید کہا کہ کروناوباکوہمیشہ کیلئے نابودکرنے کیلئے اتحادویکجہتی وقت کی اشد ضرورت ہے۔کوئی حکمران جماعت تنہا کروناکوشکست نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اورپی پی پی کاطرزسیاست ریاست کیلئے خطرے سے خالی نہیں۔ ہمار ی فوجی قیادت وفاق کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہے جبکہ سیاستدان اوران کے حواری نفاق کابیج بورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ڈیڑھ دوسال میں وفاق سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا کاکیا سنواردیا جواب وہ لوگ سندھ کارخ کرنے کامژداسنارہے ہیں۔2018ء کے عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی مگر اس کے باوجود پی ٹی آئی،مسلم لیگ (ن) اورپی پی پی والے ملک کودرپیش بحرانوں سے آبرومندانہ نجات کیلئے اپنااپناآئینی کرداراداکریں۔

امجد عباس

شعبہ نشرواشاعت

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -