شہبازشریف پر 49لاکھ کا الزام احتساب کے جنازے کی فاتحہ ہے،پرویز ملک

        شہبازشریف پر 49لاکھ کا الزام احتساب کے جنازے کی فاتحہ ہے،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اورایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ اربوں کھربوں کے منصوبے لگانے اور ان میں اربوں کی بچت کرنے والے شہبازشریف پر 49لاکھ کا الزام احتساب کے جنازے کی فاتحہ ہے۔اربوں کھربوں کے الزامات لگانے والے اب49 لاکھ کے الزام تک آپہنچے ہیں؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔