(ن) لیگ شور مچانے کی پالیسی پر گامزن ہے،ڈاکٹر سیمی بخاری

(ن) لیگ شور مچانے کی پالیسی پر گامزن ہے،ڈاکٹر سیمی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ شہبا زشریف سمیت پوری (ن) لیگ کر پشن کے متعلق سوالوں کا جواب دینے کی بجائے شور مچانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔کر پشن کر نیوالا کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو وہ احتساب سے بچ نہیں سکتا۔وزیر اعظم عمران خان شفافیت اور میرٹ کی پالیسی پر گامز ن ہیں جو اپوزیشن کو ہضم نہیں ہورہا۔ اتوار کے روز پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ وفاقی حکومت اور نیب آئے روز شر یف خاندان کی کر پشن کے ثبوت قوم کے سامنے لا آرہی ہے مگر (ن) لیگ کر پشن کے ان معاملات کا جواب دینے کی بجائے جمہوریت کی آڑ میں ہر وقت شو ر مچانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
لیکن وہ کان کھول کر سن لیں جنہوں نے کر پشن اور لوٹ مار کی ہے وہ کسی صورت احتساب سے بچ نہیں سکتے انکو کر پشن کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب کر نا پڑ ے گا۔