کوروناسے بڑاخطرہ بھوک اور روزگاری ہے،علامہ اسلم صد یقی

کوروناسے بڑاخطرہ بھوک اور روزگاری ہے،علامہ اسلم صد یقی

  

لاہور(پ ر) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ؤ ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ کوروناسے بڑاخطرہ بھوک اور بے روزگاری ہے،دکھی انسانیت کی خدمت کرنیواے معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ان کا اجر دنیا و آخرت میں ملے گا،حکومت مزدوروں کی تنخواہوں کی ادائیگی اور ملازمتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے در س قرآ ن میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ عوام کورونا وائر س سے بچنے کیلئے حکومتی ہدایا ت پر عمل کریں۔

حکومت کی اتحادی جماعتیں اور دیگر سیا سی جماعتیں مشکل کی گھڑی میں اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا کیخلا ف جنگ جیتنے کیلئے حکومت کامکمل سا تھ دیں۔ انہو ں نے کہاکہ ملک کو مشکل حالا ت سے نکالنے کیلئے سب کو اپنا اپنا کرداراداکرنا ہو گا ملکی معیشت کاجام پہیہ دو بارہ رواں دواں کرنے کیلئے حکومت کو سخت محنت کرنا پڑے گی۔ مختلف شعبو ں سے وابستہ افراد اپنی حیثیت کے مطا بق حکومت کا سا تھ دے کر حب الو طنی کاعملی ثبو ت فراہم کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -