شہباز شریف اور اس کے کر پشن کے ساتھی جلد جیل میں ہو ں گے

    شہباز شریف اور اس کے کر پشن کے ساتھی جلد جیل میں ہو ں گے

  

لاہور (پ ر) تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شہباز اور اس کے کر پشن کے سا تھی جلد جیل ہو نگے،40سا ل سے ملک اور قوم کو لو ٹنے والے بے نقا ب ہو چکے ان سے پا ئی پا ئی کاحسا ب لیا جا ئے گا۔تحریک انصا ف نے دو خاندانو ں کی سیا ست کوہمیشہ کیلئے ختم کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شر یف اوراس کے حواری گر فتاری کے خو ف سے گھبرائے ہو ئے ہیں شہباز شریف جیل جانے سے بچنے کیلئے بیماری کا ڈرامہ ر چا رہے ہیں۔

اگر شہباز شریف نے کر پشن نہیں کی تو ڈر کس با ت کا۔ وہ عدالتو ں میں اپنی بے گناہی ثا بت کر یں۔انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف حکومت سے قبل پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ (ن) کی مو جیں لگی ہو ئی تھیں جب عمران خان نے دو نو ں جماعتو ں کی کر پشن پکڑی دو نو ں پہلے گلے پڑے اب پا ؤ ں پڑے ہو ئے ہیں۔ کر پشن کرنے والو ں سے عمران خان کو ئی رعا یت نہیں کر یں گے سب کا بھلا اسی میں ہے کہ لو ٹی دو لت واپس کر دیں ورنہ جیل جانے کی تیاری کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -