عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ دینی فریضہ ہے،چاروں مسالک علماء بورڈ

  عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ دینی فریضہ ہے،چاروں مسالک علماء بورڈ

  

لاہور (پ ر)اُمت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرچاروں مسالک علماء بورڈکے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی سرپرست پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری بانی سربراہ علامہ محمدممتازاعوان ودیگرراہنمامفتی غلام حسین نعیمی،مولانامحمدیوسف احرار، مولانامحمدنعیم بادشاہ سلفی، علامہ تنویرالحسن نقوی،مولانامحمدحنیف حقانی،پیرطارق محمود نقشبندی اورقاری محمدمنسوب رحیمی نے کہاہے کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ دینی فریضہ ہے اورآقاؐ کی نبوت ورسالت کے تقدس کاتحفظ ہرمسلمان کاایمان ہے۔

انہوں نے کہاکہ منکرین ختم نبوت انگریز کے خودکاشتہ پودے قادیانی اسلام وپاکستان دونوں کے دشمن ہیں قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجوداوراس کے آئین کوتسلیم نہیں کیااکھنڈبھارت قادیانیوں کاالہامی عقیدہ ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ آئین پاکستان سے مسلسل غداری کرنے پرقادیانی جماعت کوخلاف قانون قراردیاجائے اورانکی ہر قسم کی اسلام وپاکستان دشمن سرگرمیوں پرقدغن لگائی جائے جومذہب اسلام اورآئین پاکستان کاتقاضاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -