عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں

عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں

  

لاہور(پ ر) عوام سماجی دوری اور ماسک استعمال کرنے سمیت احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں تاکہ خود بھی کرونا وائرس سے بچیں اوردوسروں کوبھی بچایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا مصطفی آباد، للیانی خالدسلیم شیخ نے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات کے بعدمصطفی آباد،للیانی میں بھی نادرا کے آفس کوکھول دیا گیا ہے،جہاں پر عملہ احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہے۔

، خالدسلیم شیخ نے بتایا کہ یہاں آنے والے لوگ کورونا سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلہ رکھ رہے ہیں، ماسک کا استعمال بھی کررہے ہیں جو کہ خوش آئند عمل سمجھا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ نادرا آفس میں کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اپنائی گئی ہیں،دفاتر کے باہر کھڑے گارڈز اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ ماسک کے بغیر کوئی آفس میں دا خل نہیں ہو سکتا۔ ہاتھ بھی سینیٹائز کرائے جاتے ہیں واک تھرو سے گزرتے ہوئے مشین اسپرے بھی کرتی ہے۔خالدسلیم شیخ نے کہا کہ عوام کو سماجی دوری اور ماسک استعمال کرنے سمیت احتیاطی تدابیر کا خود بھی خیال رکھنا چاہیے۔دفاترآنے والے شہریوں کو سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے متعین کردہ طریقوں پر عمل کرنا لازم ہوگا سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک پہننا لازم ہوگا،انہوں نے کہا کہ نادرا ملازمین کو دوران ڈیوٹی ماسک اور دستانوں کے استعمال کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،نادرا آفس میں رجسٹریشن کے ہر عمل کے بعد انگلیوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کیا جارہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -