مزارات اولیا ء اللہ کو عوام کے لئے کھولا جائے، پیر محفوظ مشہدی

  مزارات اولیا ء اللہ کو عوام کے لئے کھولا جائے، پیر محفوظ مشہدی

  

لاہور (پ ر) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور جے یو پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سردارمحمد خان لغاری نے ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز کھولنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مزارات اولیا ء اللہ کو بھی عوام کے لئے کھولا جائے۔عوام کی عقیدت کا مرکز یہ مقدس مزارات سے لوگوں کو فیض ملتا ہے۔عوام کو اس سے محروم نہ رکھا جائے۔

کورونا وائرس کی آڑ میں مزارات کو مزید بند نہ رکھا جائے۔ جبکہ جمعہ الوداع اور عید کے اجتماعات کے انعقاد میں بھی رکاوٹیں ختم کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -