نزول قرآن کے سبب ماہ رمضان کو تمام مہینوں پر فضیلت حاصل ہے، علامہ رانا محمد ادریس

نزول قرآن کے سبب ماہ رمضان کو تمام مہینوں پر فضیلت حاصل ہے، علامہ رانا محمد ...

  

لاہور(پ ر) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر خشک و تر کا علم قرآن مجید میں رکھا، اور اسے ہر قسم کی کمی بیشی سے پاک رکھتے ہوئے اس کی حفاظت کا ذمہ بھی خود لیا۔ نزول قرآن کے سبب ہی ماہ رمضان کو تمام مہینوں پر فضیلت عطا کی گئی۔ پھر اس نے اپنے خاص کرم سے اس لاریب اوربے مثل کتاب کا وارث امت محمدی کو بنایا۔ امت محمدی کو یہ شرف تاجدار کائنات سے نسبت غلامی کی وجہ سے حاصل ہوا۔ مگر آج ہم نے قرآنی تعلیمات سے منہ موڑ لیا جس کا نتیجہ ہے کہ امت مسلمہ زوال پذیر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -