تمام سیاسی قوتیں عوامی ریلیف کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،سلیم بریار

  تمام سیاسی قوتیں عوامی ریلیف کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،سلیم بریار

  

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر پنجاب صدر پنجاب چودھری سلیم بریار اور سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات سے مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی رہنما عطاء اللہ پھول نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاست اور کورونا کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری سلیم بریار نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو کورونا کی مشکل صورتحال میں عوامی ریلیف کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے مختلف اضلاع میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

، اپوزیشن کو بھی اس وقت انتشار کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔ ثمینہ خاور حیات نے کہا کہ پیدا شدہ صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ احتیاط سے کورونا کو شکست دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -