کورونا کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات انتہائی مایوس کن،جاوید قصوری

  کورونا کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات انتہائی مایوس کن،جاوید قصوری

  

لاہور (پ ر)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بہتر حکمت عملی سے عوا م میں خوف کی فضا ختم کی جاسکتی ہے مگر بد قسمتی سے ایسا نہیں ہورہا۔ 40ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں ان کو واپس لانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اقدامات انتہائی مایوس کن ہیں۔

ملک بھر میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 20ہزارسے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ اموات 460ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -