ٹائیگر فورس کے رضاکار انتظامیہ کیساتھ تعاون کرینگے،علی عباس بخاری

      ٹائیگر فورس کے رضاکار انتظامیہ کیساتھ تعاون کرینگے،علی عباس بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) چیف کارپوریشن لاہورسیدعلی عباس بخاری نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف فورس کے نوجوانوں کو ان کی مہارت اور صلاحیت کے مطابق ذمہ داریاں دی جائیں گی تاکہ وہ اس وبا سے نمٹنے میں مددگار ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضاکار انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے اور ان کی ہدایات کی روشنی میں ذمہ داری انجام دینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹاؤن ہال میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو”چارج آرڈر“دینے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیدعلی عباس بخاری نے کہا کہ و رونا وائرس کے باعث پیدا صورتحال میں امدادی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات میں ٹائیگر فورس میں شامل رضا کارضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی بلا معاوضہ خدمات سر انجام دیں گے۔
ٹائیگر فورس رضاکاروں میں اساتذہ، طلباء، ڈاکٹر، انجینئر، میڈیکل ورکرز، و کلاء، غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ افراد اور ہر سیاسی جماعت کے کارکن شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے بنیادی فرائض میں یوٹیلیٹی سٹورز کے عملے کی معاونت، مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد، آئسولیشن اور قرنطینہ سینٹرز پر خدمات کی فراہمی، عوامی آگاہی میں اضافہ، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی،مستحق افراد کی نشاندہی اور راشن کی تقسیم شامل ہے۔سیدعلی عباس بخاری نے کہا کہ رضاکاروں کو امدادی سرگرمیوں، سیکیورٹی، صحت اورعوامی آگاہی بڑھانے سے متعلق تربیت بھی دی جاے گی اور انکی عمر اور قابلیت کے لحاظ سے ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔فرائض کی انجام دہی کیلئے ان رضا کاروں کیلئے باقاعدہ ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ہے۔ ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر قائم کی گئی کمیٹیوں کے ذریعے رضا کاروں کی خدمات سے بھر پوراستفادہ حاصل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ رضا کاروں کی اس فورس کی مدد سے گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے جبکہ مساجد کی سیکیورٹی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے سلسلے میں ان رضا کاروں کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی