11 ہزار سے زائد سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز ایک سال سے مستقلی کے منتظر

  11 ہزار سے زائد سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز ایک سال سے مستقلی کے منتظر

  

لاہور (سٹی رپورٹر) سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز موومنٹ پنجاب کی کور کمیٹی کے ممبران سید قاسم بخاری، محمد عمران، غلام فرید، باسط بھٹی، رانا عدنان مصطفی، ذیشان اپل،خضر حیات وٹو، ملک امان اللہ، عمران علی و دیگر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 11 ہزار سے زائد سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز گزشتہ ایک سال سے ریگولرائزیشن کے منتظر ہیں اور یہ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز این ٹی ایس ٹیسٹ اور باقاعدہ محکمانہ انٹرویو پاس کر کے بھرتی ہوئے ان کے کنٹریکٹ معاہدہ میں ایسی کوئی شرط نہیں لکھی ہوئی ہے کہ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کو ریگولرائزیشن کے لئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کا انٹرویو پاس کرنا ضروری ہوگا۔ لیکن اب یہ شرط عائد کردینا سراسر ظلم و ذیادتی ہے۔مسئلہ حل نہ کیا گیا تو سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور جائیں گے۔ لہٰذا صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد رسے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط ریگولرائزیشن کے وعدے کو عملی جامہ پہنائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -