الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ کی جانب سے راشن، افطاری اور ماسک کی تقسیم جاری

الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ کی جانب سے راشن، افطاری اور ماسک کی تقسیم ...

  

لاہور (پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہور نے مستحقین میں راشن و کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اشیاء کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 225 خاندانوں میں راشن بوکس و دیگر سامان تقسیم کر دیا- جو اشیاء تقسیم کی گئیں ان میں 200 افطاری بوکس، سینی ٹائزرز، ماسک اور گلوز بھی شامل ہیں - اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ ٹرسٹ لاہور کی وائس پریذیڈنٹ صبا ثاقب نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث غریب طبقہ کے لئے بہت زیادہ مسائل کھڑے ہو گئے ہیں۔

- الخدمت فاؤنڈیشن ہر سطح پر عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور اپنے غریب بہن بھائیوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -