پیرا میڈیکل سٹاف کے سینئر ممبر امجد اقبال کے خلاف شائع خبر بے بنیاد ہے، ارشد بٹ

  پیرا میڈیکل سٹاف کے سینئر ممبر امجد اقبال کے خلاف شائع خبر بے بنیاد ہے، ...

  

لاہور(پ ر)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز سروسز ہسپتال میں زیر صدارت ضلعی صدر محمد ارشد بٹ منعقد ہوا جس میں پیرا میڈیکل سٹاف سروسز ہسپتال، سمز کالج اور پی آئی ایم ایچ کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سروسز ہسپتال کے ملازم اور پیرامیڈیکل سٹاف کے سینئر ممبر امجد اقبال کے خلاف مقامی ایک اخبارمیں شائع ہونے والی خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا گیا۔ اس موقع پر محمد ارشد بٹ نے کہا کہ غلط اور بے بنیاد خبر کی اشاعت سے ایسوسی ایشن کے ممبر امجد اقبال کی عزت اور ساکھ کو نقصان پہنچا نے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ انتہائی غیر فطری فعل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -