تحریک منہاج القرآن کاآن لائن اصلاحی و تربیتی نشستوں،عرفان القرآن کورسز کا سلسلہ جاری

تحریک منہاج القرآن کاآن لائن اصلاحی و تربیتی نشستوں،عرفان القرآن کورسز کا ...

  

لاہور(پ ر) تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت،منہاج القرآن علماء کونسل،منہاج القرآن ویمن لیگ،منہاج القرآن یوتھ لیگ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تحت رمضان المبارک میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں آن لائن اصلاحی و تربیتی نشستوں،عرفان القرآن کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔تحریک منہاج القرآن کے سکالرز تربیتی نشستوں اور عرفان القرآن کورس میں قرآن مجید پڑھنا،تجویدوقرآت عملی مشقیں،تفسیر و اصول تفسیر، حدیث و اصول حدیث،عربی گرائمر، عقائد اسلامی کا منتخب نصاب جدید سائنسی طریقہ کار کو برؤے کار لاتے ہوئے پڑھا رہے ہیں۔ان کورسز کا مقصد قرآن مجید کو درست انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ ترجمہ کی صلاحیت بھی پیدا کرنا ہے۔

تاکہ معاشرہ میں قرآن حکیم سے تعلق کو بحال اور مضبوط کیا جا سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -