رواں سال ماہرہ خان گوگل پر سب سے زیادہ سرچ ہوئیں
لاہور(فلم رپورٹر)گوگل نے رواں سال کی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے جس میں ٹاپ 10 اداکاراؤں کے نام ظاہر کئے گئے ہیں۔پہلے نمبر پرماہرہ خان کو رواں سال ایک ماہ میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، سپر اسٹار ماہرہ خان کے نام کو ایک ماہ میں سرچ انجن پر 2 لاکھ 54 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔دوسرے نمبر پراداکارہ اقراء عزیز کو رواں سال گوگل پر ماہرہ خان کے بعد سب سے زیادہ کیا گیا۔اقراء عزیز کو سرچ انجن پر ایک ماہ میں ایک لاکھ 89 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔تیسرے نمبر پراداکارہ علیزے شاہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 80 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا۔چوتھے نمبر پراداکارہ عائزہ خان گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں چوتھے نمبر پر ہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 48 ہزار مرتبہ سرچ کیا گیا ہے۔پانچویں نمبر پراداکارہ ہانیہ عامر کا نام سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں پانچویں نمبر ہے جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 28 ہزار بار سرچ کیا گیا۔چھٹے نمبر پراداکارہ صبا قمر گوگل پر زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ہیں۔
چھٹے نمبر پر ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 22 ہزار بار سرچ کیا گیا ہے۔ساتویں نمبر پراداکارہ ایمن خان بھی پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں جنہیں ایک ماہ میں 1 لاکھ 21 ہزار بار سرچ کیا گیا۔آٹھویں نمبر پراداکارہ سجل علی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں جنہیں ایک ماہ میں ایک لاکھ 14 ہزار بار سرچ کیا گیا۔نوویں نمبر پراداکارہ حرا مانی بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں ایک ماہ میں 93 ہزار 900 بار سرچ کیا گیا ہے۔دسویں نمبر پراداکارہ ثناء جاوید بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہیں ایک ماہ میں 89 ہزار بار سرچ کیا گیا۔