غریب افراد کی مل جل کر مد د کرنے کی ضرورت،آغاشاہد

  غریب افراد کی مل جل کر مد د کرنے کی ضرورت،آغاشاہد

  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے اردو پنجابی کے افسانہ نگارڈرامہ اور وائس چیئرپرسن صوفی تبسم اکیڈمی ڈائریکٹرآغاز شاہد نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہر طبقہ ہی پریشانی کا شکار ہے اور ا س موقع پر ہم سب کو مل جل کر غریب افراد کی مدد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں اور وہ بھی عید کی خوشیاں مناسکیں اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں شوبزکا بے پناہ ٹیلنٹ ہے پاکستانی ڈرامہ دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوفی تبسم اکیڈمی اداکاروں کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اور اس کے بہت اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حالات بہت جلد درست ہوجائیں گے اور ایک مرتبہ دوبارہ شوبز کی سر گرمیاں بھی شروع ہوجائینگی اور شوبز کی رونقیں جو اسو قت مانند ہیں پوری آب و تاب کے ساتھ بحال ہوں گی۔

مزید :

کلچر -