اداکارہ و گلوکارہ غزل شاہ کی نعت کا پرومو ریلیز

  اداکارہ و گلوکارہ غزل شاہ کی نعت کا پرومو ریلیز

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ غزل شاہ کی خوبصورت آواز میں نعت کا پرومو ریلیز کر دیا گیا۔ اس موقع پر غزل شاہ کا کہنا تھا کہ انھیں بچپن سے نعت پڑھنا کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ جسے اب انہوں نے عملی جامہ پہنایا ہے۔غزل شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مکمل نعت جلد ہی ریلیز کر دی جائے گی۔ اور وہ امید کرتی ہیں کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں انہوں نے یہ نعت پیش خدمت کی اسے پسند کیا جائیگا اس موقع پر مجھے اپنے ساتھی فنکاروں،گلوکاروں دوستوں اور فینز کی بھر پور سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ میں اس مقصد کو آگے تک لے کر جا سکوں۔

امید کرتی ہوں کہ سب کو یہ نعت شریف پسند آئے گی۔ میڈیا کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا۔۔

مزید :

کلچر -