کامیابیوں کے ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہو جاتی ہے،ثناء

  کامیابیوں کے ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہو جاتی ہے،ثناء

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ ماڈل ثناء نے کہا ہے کہ اگر ہم اپنی کامیابیوں کے ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے سال کی آمد سے قبل میں نوافل ضرور ادا کرتی ہوں، بنیادی طورپر یہ انگریزی سال انگریزوں کا ہے مگر ہم بھی اس کی تلقید کرتے ہوئے اس طرف چل پڑے ہیں جبکہ ہمارا اسلامی سال محرم سے شروع ہوتا ہے۔رواں سال کے آغاز میں مجھ سمیت تمام فنکار بہت پرجوش تھے مگر کرونا وائرس کی وجہ سے شوبز کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہوں کہ اس وبا سے ہم سب کو جلد از جلد نجات عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ میں سب سے کہوں گی کہاگر ہم نئے سال پر اپنی کامیابیوں کے ہدف طے کر لیں تو منزل آسان ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے 2019 ء انتہائی خوشگوار سال ثابت ہوا اور میں نے اس سال میں جتنی کامیابیاں سمیٹی ہیں اس پر میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -