کم عمری میں شادی کی وجہ سے بعد میں تعلیم مکمل کی،جہاں آراء

  کم عمری میں شادی کی وجہ سے بعد میں تعلیم مکمل کی،جہاں آراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ینیئر اداکارہ جہاں آرا حئی نے کہا ہے کہ ان کی19سال کی عمر میں شادی ہوئی اس کے بعد انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا اور اس سلسلے میں ان کی والدہ نے انھیں بہت سپورٹ کیا، ان کا بطور اداکارہ پہلا کردار ملکہ کا تھا۔انہوں نے کہا کہ انہیں ساڑھی بہت پسند ہے اس لئے ان کے پاس کافی تعداد میں ساڑھیاں ہیں،انہوں نے کہا کہ انہیں اور ان کی بہو کو گھر سجانے کا بہت شوق ہے۔
،گھر میں موجود سکون بہو کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوہر کو شکار کا بہت شوق تھا ان کے ساتھ چیتے کا شکار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوتیوں کے ساتھ بہت اچھی دوستی ہے۔ انہوں نے والدین سے استدعا کی کہ اپنی بچیوں کے ٹیلنٹ کو ماریں نہیں بلکہ ان کو سپورٹ کریں۔

مزید :

کلچر -