نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت،فنکار

نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت،فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر) شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اب ہماری فلمیں اچھی بن رہی ہیں، ہمارے ملک میں پلیٹ فارم کی کمی ہے جہاں نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا جا سکے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔مناسبت پلیٹ فارم ناہونے کے باعث نئی فلمیں بھی مارکیٹ میں نہیں آرہیں۔شوبز شخصیات نے کہا کہ اچھی فلمیں اب بھی بن سکتی ہیں، رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس عمل سے ہمت اور حوصلہ مزید کم ہوتا ہے،فلم انڈسٹری کی ترقی کا پیمانہ بلا تعطل فلموں کا بننا ہے اور موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری کے لوگوں کو ساتھ بیٹھنا چاہیے بلکہ نئے آئیڈیاز کو زیر بحث لانا چاہیے۔شوبز شخصیات نے کہا کہ ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا،پاکستان میں دوبارہ سے بہترین فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں،لیکن یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اور اس سے کسی صورت بھی انڈسٹری کو وہ عروج حاصل نہیں ہو سکتا جو ایک کامیاب انڈسٹری کیلئے ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں،جس سے چند سالوں میں بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شان،سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جانچنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،ریما خان،اشعر اصغرتبسم،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان،رضی خان،عینی رباب،چاندنی،حمیرا،عروج اور نجیبہ بی جی نے مزیدکہا کہ ماضی میں وہی فلمیں اپنے عروج تک پہنچیں جن کی ریہرسلز ہوئیں اور انہی ریہرسلز کی بنا پر آج بھی انہیں یاد رکھا جاتا ہے،یعنی کسی بھی فلم کی کامیابی کا دارومدار اس کی ریہرسلز پر ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -