”جیوندے وسدے لوگ“ میں کنیز فاطمہ، ظفر چوہدری شریک

  ”جیوندے وسدے لوگ“ میں کنیز فاطمہ، ظفر چوہدری شریک

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام ”جیوندے وسدے لوگ“ میں چیئرمین وومن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چد ھڑ،ترجمان برائے کرونا اور وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری اور ماسٹر ٹرینر پٹاک و ایڈوائزر انڈسٹری سیکٹر ڈاکٹر حسنین جاوید کی بذریعہ فون لائن شرکت،میزبان مدثر قدیر اور آشر ندیم تھے۔ آغاز میں گفتگو کرتے ہوئے کنیز فاطمہ چدھڑ نے وومن پروٹیکشن اتھارٹی کے دفاتر میں وائرس حوالے سے کیے گئے اقداما ت پر مفصل گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر صوبے بھر کے پروٹیکشن سینٹرز میں رہنے والی خواتین میں عید گفٹس بھی تقسیم کیے جائیں گے،ترجمان برائے کرونا پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری نے ڈسٹرکٹ فیصل آباد میں طبی حوالے سے ترتیب دیے گئے اقدامات سامعین سے شیئر کیے ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے علاوہ اب ڈینگی کے حوالے سے بھی ہم نے ایس او پیز ترتیب دے دیے ہیں جن پر عملدرآمد جاری ہے عید کا موقع ہے مگر اس بار عید روایتی طریقے سے نہیں بلکہ حکومت کے ترتیب دیے گئے احکامات کی روشنی میں منانا ہم پر فرض ہے تاکہ آفات سے بچا جاسکے پروگرام کے اختتانی مراحل میں ماسٹر ٹرینر پٹاک اور انڈسٹری سیکٹر کے ایڈوائزر ڈاکٹر حسنین جاوید نے انڈسٹری کے حوالے سے ترتیب دیے گئے ایس او پیز اور ورکرز کی صحت کے حوالے سے مفصل اظہار خیال کیا،پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر نگران انیلا سلیم جبکہ نگران اعلیٰ نزاکت شکیلہ تھیں۔

مزید :

کلچر -