این ڈی ایم اے کی صوبوں کو ٹڈی دل خاتمے کیلئے ادویات،سپرے کی سپلائی

این ڈی ایم اے کی صوبوں کو ٹڈی دل خاتمے کیلئے ادویات،سپرے کی سپلائی

  

لاہور(این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبوں کو اپنے متعلقہ علاقوں میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ادویات اور سپرے بھیجنا شروع کردیا ہے۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو بارہ، بارہ سپرے مشینیں جبکہ خیبرپختونخوا ہ کو چھ اور پودوں کے تحفظ کے محکمے کو آٹھ سپرے مشینیں بھیجی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ صوبوں کو ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے 3لاکھ 50ہزار لیٹر دوا فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ایک لاکھ 6ہزار 200 لیٹر، سندھ کو ایک لاکھ 24ہزار لیٹر، پنجاب کو 79 ہزار 800لیٹر اور پودوں کے تحفظ کے محکمے کو 40ہزار لیٹر دوا فراہم کی گئی ہے جس میں 3لاکھ لیٹر میتھالین، 96 فیصدیو ایل ویاور 50 ہزار لیٹرلمڈادوفیصد شامل ہے۔

این ڈی ایم اے

مزید :

صفحہ اول -