اوور ڈرافٹ1کھرب،زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل

    اوور ڈرافٹ1کھرب،زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کیلئے کمیٹی تشکیل

  

اسلام آباد(آن لائن) زرعی ترقیاتی بینک کے ذمے اوور ڈرافٹ100 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ شوکت ترین کی سربراہی میں تین رکنی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی بینک کی نجکاری کے بارے میں شفارشات دے گی، جبکہ ادارے پر بوجھ بننے والے ملازمین کو بھی فارغ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک میں مالی بدا نتظامی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور ذرعی ترقیاتی بینک کے ذمے سٹیٹ بینک کے اوور ڈرافٹ کی رقم 100 ارب روپے ہو گئی ہے گزشتہ دو برس سے ادارے کو بوڑد بھی تشکیل نہیں دیا جا سکا ہے۔زبیر سومرو اور عاطف بخاری کمیٹی کے ارکان ہوں گے زرعی بینک کے ملازمین کو فارغ کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

بینک نجکاری

مزید :

صفحہ اول -