عیدالفطر کب ہوگی؟، رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 23مئی کو طلب
کراچی(این این آئی)شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیاہے۔وزارت مذہبی امور نے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرلئے، 23 مئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی جبکہ زونل کمیٹیز کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔رویت ہلال کمیٹی نے وزارت مذہبی امور کے ذریعے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیاہے۔وزارت مذہبی امور نے محکمہ موسمیات کو کہا ہے کہ چاند سے متعلق کوئی پیش گوئی نہ کرے، چاند دیکھنے کیلئے صرف رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کی جائے۔
اجلاس طلب