ٹرمپ نے ویکسین ماسٹرمحمد سلاوی کو سربراہ کرونا فاسٹ ٹریک ویکسین مشن مقررکر دیا

ٹرمپ نے ویکسین ماسٹرمحمد سلاوی کو سربراہ کرونا فاسٹ ٹریک ویکسین مشن مقررکر ...

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویکسین تلاش کرنے کے لیے بنائے گئے ایک فاسٹ ٹریک پروگرام کی سربراہی کے لیے ایک امریکی مسلمان منصف محمد سلاوی کا انتخاب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک نیوز بریفنگ میں اعلان کیا کہ‘آپریشن وارپ سپیڈ کے چیف سائنس دان ڈاکٹر منصف محمد سلاوی ہوں گے جو عالمی سطح پر مشہور امیونولوجسٹ ہیں اور انہوں نے 14 نئی ویکسین بنانے میں مدد کی تھی اور ویکسین تیار کرنے کے سلسلے میں دنیا کے سب سے معزز افراد میں سے ایک ہیں۔ڈاکٹر منصف محمد سلاوی مراکش کے شہر اگادیر میں 1959 میں پیدا ہوئے۔ وہ معروف دوا ساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن کے شعبہ ویکسین کے 30 برس سربراہ رہے۔ ان کی بہن کا چھوٹی عمر میں کھانسی سے انتقال ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر منصف محمد سلاوی نے بیلجیئم میں حیاتیات کی تعلیم حاصل کی۔100 سے زائد سائنسی مقالے شائع کئے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل ایڈز ویکسین انیشی ایٹو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی ہیں۔ڈاکٹر منصف محمد سلاوی نے وائٹ ہاؤس بریفنگ میں پروگرام متعارف کراتے ہوئے کہا کہ میں نے حال ہی میں ایک کورونا وائرس ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا ابتدائی ڈیٹا دیکھا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’اس ڈیٹا نے مجھے مزید اعتماد دیا ہے کہ ہم 2020 کے آخر تک ویکسین کی کروڑوں خوراک بنالیں گے۔

ویکسین ماسٹر

مزید :

صفحہ اول -