کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی، فریقین کو نوٹس جاری

  کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی، فریقین کو نوٹس جاری

  

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت (آج)پیر کو ہوگی،جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی پر نیا بنچ تشکیل دیا گیا ہے، چیف جسٹس گلزار احمد بینچ کی سربراہی کرینگے،جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس سجاد علی شاہ کی عدم دستیابی پر نیا بنچ تشکیل دیا گیا،جسٹس مشیر عالم، جسٹس سردار طارق مسعود بنچ کا حصہ بن گئے جبکہ جسٹس مظہر عالم خان، جسٹس قاضی امین بدستور بنچ کا حصہ ہیں،جسٹس عمر عطائبندیال لاہور میں کیس کی سماعت کررہے ہیں،جسٹس سجاد علی شاہ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت میں مصروف ہیں،اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز، سیکرٹری صحت، چیف سیکرٹریز کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

سماعت آج

مزید :

صفحہ اول -