بھارت کا آزاد کشمیر پر حملہ خارج، ازامکان نہیں، ہم مقابلے کیلئے تیار ہیں: سردار مسعود خان

      بھارت کا آزاد کشمیر پر حملہ خارج، ازامکان نہیں، ہم مقابلے کیلئے تیار ...

  

مظفرآباد (این این آئی)آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے آزاد کشمیر پر حملے کو خارج از امکان قرارنہیں دیا جا سکتا کیونکہ بھارت کے سیاسی اور عسکری رہنما اب یہ بات اپنی پریس کانفرنسوں میں اعلانیہ کر رہے ہیں۔ نریندر مودی آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور یہی بات بھارتی وزیر دفاع بھی کہہ رہے ہیں لیکن آزاد کشمیر کی حکومت، عوام، افواج پاکستان اور پوری پاکستانی قوم بھارت کے چیلنج کا جواب دینے اور اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے تیار ہیں۔ ترکی کی انادولو نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کی آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی کی گونج کے ساتھ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بھارت کی نو لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے قتل عام میں مصروف ہے، قابض فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے اور اب پاکستان کے ساتھ جنگ کا ماحول بنانے کیلئے جھوٹے الزامات کی مہم چلانے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ بھارت کے رہنما جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے لڑنے کیلئے ایک نئی عسکری تنظیم تشکیل دی ہے۔ پہلے بھارتی یہ کہتے تھے کہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد 250 کے لگ بھگ اور اب اچانک انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعدا د میں اضافہ ہو گیا ہے اور 250 جنگجو کے علاوہ 350 مذید عسکریت پسند بھی موجود ہیں جنہیں پاکستان کی مدد اور حمایت حاصل ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے بھارتی فوج اور اس کی خفیہ ایجنسی کے سربراہوں اور وزیراعظم مودی کے قومی سلامتی کے مشیر آپس میں ملے ہیں اور پاکستان کے خلاف کوئی خفیہ منصوبہ بنایا ہے لیکن ہم بھارت کی طرف سے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ گوئبل نے ایک بار کہا تھا کہ تم اگر ایک جھوٹ اتنے تواتر سے بولو پھر ایک دن سارے لوگ اس کو سچ سمجھنے لگتے ہیں۔ بھارتی صرف یہی نہیں بلکہ کئی اور جھوٹ بھی پوری ڈھٹائی سے بولتے ہیں، مثال کے طور پر وہ کہتے ہیں کہ بھارت میں کرونا پھیلانے کے ذمہ دار صر ف مسلمان ہیں لہٰذ ا اُن سے دور رہنا چاہیے اور اُن کے ساتھ کاروباری یا کوئی اور سماجی تعلق واسطہ نہیں رکھنا چاہیے۔

سردار مسعود خان

مزید :

صفحہ اول -