عوام نے ذمہ داری نہ دکھائی توہم سختی پر مجبور ہوں گے: شبلی فراز

  عوام نے ذمہ داری نہ دکھائی توہم سختی پر مجبور ہوں گے: شبلی فراز

  

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر صوبوں میں گورنر راج کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک دشمن عناصر کا پراپیگنڈ ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ حکومت اس وقت کورونا وبا سمیت دوسرے مسائل کے حل لئے بھرپور اور کامیاب کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر اس طرح کو افواہیں پھیلا کر حکومت کی توجہ ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کھولنے کی مجبوریوں سے آگاہ کیا تھا، عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو ہم بھی مجبور ہوں گے۔حکومت مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتی،غیر ذمہ داری کا کوئی علاج نہیں، عوام نہیں سن رہے، عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو ہم بھی مجبور ہوں گے۔شبلی فراز نے کہا کہ حکومت کسی حد تک برداشت کرلے گی لیکن غیر ذمہ داری سے نقصان ہوگا۔ حکومت کا کام آسانیاں پیدا کرنا اور عوام کا کام عملدر آمد کرنا ہے۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان میں اللہ کا شکر ہے کرونا سے نقصانات کے اندازے غلط ثابت ہوئے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکنالوجی سے لاک ڈاؤن مانیٹر کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں مزدور طبقے کی روزی چلے اور معاشی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا مجبوری میں حکومت کو بھی اقدامات اٹھانا پڑیں گے، عوام کو معلومات دینا ہماری ذمہ داری ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت جب اس وقت کرونا سمیت دوسرے مسائل کے حل لئے بھر پوراور کامیاب کوشش کررہی ہے کچھ شر پسند عناصر اس طرح کو افواہیں پھیلا کے حکومت کی توجہ بٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ ملک دشمن عناصر کا پراپیگنڈا ہے۔

شبلی ف

مزید :

صفحہ اول -