کورونا کیخلاف جنگ، امریکہ میں خدمات پر پاکستانی طالبہ کیلئے اعزاز

  کورونا کیخلاف جنگ، امریکہ میں خدمات پر پاکستانی طالبہ کیلئے اعزاز

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10سالہ پاکستانی نژاد امریکی بچی لیلیٰ خان کو ایک منعقدہ تقریب ستائش میں تعریفی سند عطا کی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں انتہائی مقبول گرلز اسکاوٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم میں لیلی خان اور دیگر دو لڑکیاں کورونا ہیروز قرار پائیں۔ انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خدمات پر مقامی طبی عملے اورفائر فائٹرز کوخراج تحسین کرتے ہوئیگرلز اسکاوئٹس کوکیز (بسکٹ) کے100 باکسز اور تشکرکیکارڈزپیش کیے تھے۔واضح رہے کہ ہرسال امریکہ بھر میں جنوری سے اپریل تک ہونیوالی گرلز اسکاوٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم کے دوران 10لاکھ سے زائد بچیاں 20 کروڑ کے لگ بھگ کوکیز باکسز فروخت کرکے 800 کروڑ ڈالرز مالیت تک کے عطیات جمع کرلیتی ہیں۔ جمع ہونیوالی رقم فلاحی مقاصد کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ مہم کے دوران بچیاں گھروں، تعلیمی اداروں اور علاقائی مقامات پر مہم کیلئے کاوشیں کرتی ہیں۔

اعزاز

مزید :

صفحہ اول -