ارجنٹائن، ایک گھنٹہ میں رزلٹ دینے والی کورونا ٹیسٹ کٹ تیار

  ارجنٹائن، ایک گھنٹہ میں رزلٹ دینے والی کورونا ٹیسٹ کٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیونس آئرس (این این آئی) ارجنٹائن میں سائنسدانوں نے نئی کورونا ٹیسٹ کٹ تیار کر لی ہے جس سے صرف ایک گھنٹہ میں ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل ہو گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے صدر البرٹاو فرنینڈز نے ٹی وی پر نیو کٹ کوویڈ 19 نامی ریپڈ کٹ متعارف کروائی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں کی بنائی گئی سستی ٹیسٹ کٹ صرف ایک گھنٹہ میں نتیجہ دے گی۔مقامی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ کٹ کے نتائج پی سی آر کی طرح ہیں، جس پر سات گھنٹے صرف ہوتے تھے۔ صدر نے کہا کہ یہ کسی قوم کی ترقی کے لئے بہت ضروری ہے تاکہ ہم اپنے آپ کو بچاسکیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم دوسروں پر انحصار نہیں کرتے، یہی خودمختاری ہے، جسے ہر ایک کو سمجھنا چاہئے۔وزارت صحت کو توقع ہے کہ نئی کٹ کی مدد سے اگلے 10 دن میں پہلے 10،000 ٹیسٹ کیے جائیں گے جبکہ بہت جلد ہفتہ وار ٹیسٹوں کی تعداد 100،000 تک بڑھ جائے گی۔ارجنٹائن میں کورونا وائرس کے سبب356 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور7805 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محکمہ صحت کی جانب کورونا کیسز میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
کورونا ٹیسٹ کٹ

مزید :

صفحہ اول -