سندھ، پلاسما تھراپی کے حیران کن مژبت نتائج، کورونا کے مریض صحت یاب ہونا شروع
حیدرآباد(این این آئی)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے کورونا مریضوں پر شرو ع کردہ پلاسما تھراپی(Plasma theropy) نے حیران کن مثبت نتائج دینا شروع کر دیئے ہیں، حیدر آباد میں ایک اور مریض کو پلاسما لگا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے مریض میں کامیاب پلازما تھراپی کے بعد حیدرآباد سول اسپتال میں 64 سالہ ایک خاتون مریضہ کو پلازما لگا دیا گیا۔کراچی کے جناح اسپتال میں پلازما تھراپی کے ذریعے کرونا وائرس کا ایک مریض صحت یاب ہو گیا تھا، جس کے بعد سول ہسپتال حیدرآباد میں بھی اس کا تجربہ کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 6مئی کو نوشہرو فیروز سے لائی گئی مریضہ کو پلاسما لگایا گیا، جس کے بعد مریضہ کی حالت بہتر ہوئی ہے۔سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا خاتون کی صحت کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق پلاسما تھراپی سے 86فی صد کامیابی مل گئی ہے۔ اب این آئی بی ڈی نے بھی اس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
پلاسما تھراپی