چین میں پھنسے طالبعلموں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پرواز کا آغا ز

  چین میں پھنسے طالبعلموں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پرواز کا آغا ز

  

لاہور(این این آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن چین کے شہر ووہان میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8853کراچی سے 250 چینی شہریوں،سفارتی عملہ اور مسافروں کو لیکر ووہان روانہ ہوگی، 18 مئی کو ووہان سے 250 طالبعلموں کو لیکر خصوصی پرواز پی کے 8854 اسلام آباد پہنچے گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا امریکہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، پی آئی اے کی تیسری خصوصی پروازپی کے 8712، 250 پاکستانیوں کو لیکر امریکہ کے شہر نیو جرسی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے 22 مئی کو امریکا کیلئے چوتھی پرواز آپریٹ کرے گی پروازپی کے 8712

مزید :

صفحہ اول -