اللہ کا شکر ہم سب صحت یاب ہو گئے، قوم کا محبتوں، دعاؤں پر مشکور ہوں، اسد قیصر

اللہ کا شکر ہم سب صحت یاب ہو گئے، قوم کا محبتوں، دعاؤں پر مشکور ہوں، اسد قیصر

  

اسلا م آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں مجھے اس امتحان میں سرخرو کیا،اللہ کا شکر ہے میں اور میرے بچے ٹھیک ہو گئے ہیں، پوری قوم کی محبتوں اور دعاوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس بیماری میں ایمان مزید قوی ہوا ہم نے اللہ کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ اپنی صحت یابی پر ویڈیو پیغام میں سپیکراسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اللہ کی طرف واپس جانے کے لیے بھی تیاری کی ضرورت ہے۔آئیں سب مل کر اپنے ملک اور اس میں بسنے والے غریب لوگوں کے لیے کام کریں۔مجھ سے اگر کوئی کوتاہی ہوئی تو معافی کا طلبگار ہوں۔ اس مشکل وقت میں ذیادہ ضرورت احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ہے۔حکومت جو احتیاطی تدابیر بتا رہی ہے مہربانی کریں ان ہر عمل کریں،اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت ذمی داری اور سمجھداری سے اقدامات کر رہے ہیں۔مجھے یقین ہے یہ مشکل وقت ہمارے لیے مواقع پیدا کرے گا۔یہ ملک ہم سب کا ہے آئیں اس کو۔بنانے میں سب مل کر اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔

مزید :

صفحہ اول -