کک بیکس کی ٹریل موجود، شہباز شریف کا ناما ای سی ایل میں ڈالا جائے: فیاض الحسن چوہان

      کک بیکس کی ٹریل موجود، شہباز شریف کا ناما ای سی ایل میں ڈالا جائے: فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر فیاض چوہان نے کہا کہ نیب تحقیقات کی بنیاد پر شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، شہباز شریف نے کرپشن اور ٹی ٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ شہبازشریف کے پاس سوالات کے جوابات نہیں ہیں، ن لیگی تیس مارخاں کرپشن الزامات کے جواب میں بغلیں جھانک رہے ہیں، امید نہیں مسرور انور، خان اینڈنثار ٹریڈنگ کی ٹرانزیکشنز کا جواب دیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ احتساب کی باری آتے ہی ملک کا اپوزیشن لیڈر بھیگی بلی بن گیا ہے۔ شریف خاندان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی الگ دنیا بنائی ہوئی تھی۔ دنیاذاتی ملازمین، جعلی کمپنیوں، کیش بوائز اور غیرقانونی سرکاری وسائل کی تھی، شہبازشریف کو ملنے والی کک بیکس کا مکمل ٹریل موجود ہے، وزیراعظم بارہا کہہ چکے کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔
فیاض الحسن چوہان

مزید :

صفحہ اول -