ایک لاکھ فیلڈ ہیلتھ ورکرز کیلئے محدود دورانیہ کے تربیتی کورسز کا آغاز

  ایک لاکھ فیلڈ ہیلتھ ورکرز کیلئے محدود دورانیہ کے تربیتی کورسز کا آغاز

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کورونا وبا کیخلاف برسرپیکار شعبہ صحت کے عظیم مجاہدوں کیلئے وی کیئر مہم جاری ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ایک لاکھ فیلڈ ہیلتھ ورکرز کیلئے محدود دورانیہ کے تربیتی کورسز کا آغاز کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے وی کیئر کے تحت انفرادی حفاظتی سامان کے درست اور موثر استعمال کیلئے تربیتی دستاویزی فلم کا اجرا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر این ڈی ایم اے نے انفرادی حفاظتی سامان کی متواتر فراہمی یقینی بنائی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ اب انفرادی حفاظتی سامان کے احسن استعمال پر رہنما اصول کا ازسرنو اجرا کیا۔

ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -