وزیراعظم کے میسج پر زبان بند رکھی، مجبور کیا گیا تو خاموشی توڑ دونگی، فردوس عاشق

    وزیراعظم کے میسج پر زبان بند رکھی، مجبور کیا گیا تو خاموشی توڑ دونگی، ...

  

سیالکوٹ (آن لائن) سابق مشیراطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میرے خلاف چند بونے میڈیا کے اندر پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں جن کیخلاف عید کے بعد قانونی کارروائی کروں گی۔اتوار کے روز صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق پی ٹی آئی میں عوام کی خدمت جاری رکھوں گی، اپنے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو میڈیا میں لانا چاہتی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان کا میسج آنے کے بعدایسا نہیں کیا۔ میرے حلقے میں 2500 ووٹ لینے والی پارٹی ہیڈ سے ملنے کی کوشش کی افواہیں،میڈیا میں پھیلانے والے جلد ناکام ہونگے۔چند حکومتی سیاسی بونوں کی طرف سے میرے خلاف پراپیگنڈا جاری ہے، وزیر اعظم کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔میں نے اپنی زبان بند رکھی ہوئی ہے اگر مجھے مجبور کیا گیا تو خاموش نہیں رہوں گی بلکہ ان بونوں کو نہ صرف منہ بند کروں گی بلکہ انہیں گھر تک چھوڑ کر آؤں گی۔

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -