قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ساتھی حمزہ بٹ کی پہلی برسی سادگی سے منائی گئی

قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ساتھی حمزہ بٹ کی پہلی برسی سادگی سے ...

  

لاہور(این این آئی)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ساتھی حمزہ بٹ کی پہلی برسی انتہائی سادگی سے منائی گئی۔کرونا کی وبا ء کی وجہ سے کائرہ ہاؤس لالہ موسی میں صرف خاندان کی سطح پر برسی کا اہتمام کیا گیا۔خاندان کے بزرگوں اور قریبی عزیزوں نے اسامہ قمر کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے اسامہ کی پہلی برسی پر ان تمام عزیزوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیلی فون پر اور سوشل میڈیا پر ان سے اظہار افسوس وہمدردی کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہ ساری زندگی کا دکھ ہے،اس حادثے نے ہماری زندگی کو مکمل طور پر بدل کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے لیکر تمام طبقہ ہائے فکر نے جس طرح ہمارا حوصلہ بڑھایا یہ ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

کائرہ بیٹا برسی

مزید :

علاقائی -