وفاق تنقید کے سوا کچھ نہیں کر رہا،وزیر اطلاعات ناصر شاہ

  وفاق تنقید کے سوا کچھ نہیں کر رہا،وزیر اطلاعات ناصر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے کورونا کرائسز میں تمام مسائل و اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کارونا کی وبا کے دوران وفاقی حکومت کے فیصلوں اور اقدامات کا غیر مشروط طور پر ساتھ دیا مگر ہماری نیک نیتی اور کوششوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو کہ افسوس ناک امر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناصر حسین شاہ نے کہاکہ۔ ہم پر انگلیاں اٹھانے والے دراصل یہ بات ہضم نہیں کرپارہے کہ عالمی اداروں اور غیر ملکی میڈیا نے ہماری کاوشوں کو کھلے دل سے سراہا۔ اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ جس دانشمندی اور معاملہ فہمی کا ثبوت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور حکومت سندھ نے دیا اگر اس کا عشر عشیر بھی عمران خان اور ان کی حکومت کرلیتے تو آج صورت حال بہت مختلف ہوتی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم نے تحفظات کے باوجود احساس پروگرام کو سپورٹ کرنے لئے تمام صوبے کی ضلعی انتظامیہ کو احکامات دئیے مگر پی ٹی آئی ٹائیگرز نے نہ تو لوگوں کو ریلیف دیا، بلکہ ہمارے کاموں میں بھی روڑے اٹکائے۔ مشکل گھڑی میں پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہر سطح سے اپنی حیثیت سے بڑھ کر لوگوں کی دارسی اور مدد کرنے کی کوشش کی مگر نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عمران خان اور ان کی کابینہ کے اراکین کو سوائے ہم پر تنقید کرنے کے اور کچھ نہیں آتا۔ کاش کہ جتنا وقت ہم پر کیچڑ اچھالنے اور ہماری کردار کشی کرنے میں ضائع کیا گیا، اتنا وقت اگر لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں صرف کیا جاتا تو شاید اس وبا سے ہلاک ہونے والے افراد آج زندہ ہوتے۔
وزیر اطلاعات سندھ

مزید :

علاقائی -