محکمہ خوراک کے چھاپے، ہزاروں من گندم، چینی، گھی برآمد، گودام سیل

  محکمہ خوراک کے چھاپے، ہزاروں من گندم، چینی، گھی برآمد، گودام سیل

  

ملتان،فیصل آباد،سانگھڑ (این این آئی)صوبہ پنجاب کے اضلاع ملتان، فیصل آباد اور سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں، گوداموں سے ہزاروں من گندم، چینی اور بڑی تعداد میں گھی کے ڈبے برآمد کیے گئے ہیں۔ ملتان کی تحصیل جلال پور کی بستی نائی والا میں کریک ڈاؤن کے دوران ذخیرہ کی گئی 5 ہزار من گندم کی بوریاں برآمد کر لی گئیں جبکہ گودام کا مالک فرار ہو گیا۔کمشنر فیصل آباد سٹی ایوب بخاری کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کوکیانوالہ میں واقع گودام پر چھاپہ مارکر چینی کے ایک ہزار تھیلے اور گھی کے 700 ڈبے برآمد کیے گئے ہیں،گودام کو سیل کر دیا گیا ہے۔سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر میں محکمہ خوراک نے کارروائی کے دوران گندم کی غیرقانونی ذخیرہ کی گئی 4 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرلیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سانگھڑ چوہدری منور آرائیں کے مطابق رات گئے شاہ پور چاکر کے علاقے میں گندم کے 5 مختلف گوداموں پر چھاپہ مارکر مجموعی طور پر 100 کلوگرام والی 4 ہزار سے زائد بوریاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔یہ گندم غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھی جسے سرکاری گودام میں منتقل کر دیا گیا۔محکمہ خوراک نے عوام سے غیر قانونی ذخیرہ کی گئی گندم کی نشاندہی کرنے کی اپیل کی ہے۔

چھاپے

مزید :

علاقائی -