بلاول کا رکنِ سندھ اسمبلی فقیر شیرمحمد بلالانی کے فرزند کے ناگہانی انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

  بلاول کا رکنِ سندھ اسمبلی فقیر شیرمحمد بلالانی کے فرزند کے ناگہانی انتقال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکنِ سندھ اسمبلی فقیر شیرمحمد بلالانی کے فرزند فقیر شاہنواز بلالانی کے ناگہانی انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے فقیر شیرمحمد بلالانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ہمدردی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں درجات اور غمزدہ خاندان کو صبر عطا فرمائے۔
بلاول تعزیت

مزید :

علاقائی -