پاکستان میڈیکل کونسل نے 15میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کردی
خیرپور(این این آئی)پاکستان میڈیکل کونسل نے مختلف وجوہات کی بناپرخیرپور میڈیکل کالج سمیت سندھ کی 5 میڈیکل اور ڈینٹل کالجز سمیت ملک کے 15 میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہیں،محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے زیر اہتمام جاری خیرپورمیڈیکل کالج،ڈاؤ ڈینٹک کالج کراچی،نجی ادارے کی زیرنگرانی جاری محمد میڈیکل کالجزمیرپور خاص،روشن میڈیکل کالج ٹنڈوآدم اورفضائیہ رتھ میڈیکل کالج کراچی سمیت3 میڈیکل کالجزکی رجسٹریشن مختلف جواز بناکر رجسٹریشن معطل کردی ہیں۔ادہر خیرپور میڈیکل کالج کی رجسٹریشن معطل ہونے سے 500 میڈیکل کے طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، خیرپور میڈیکل کالج ذرائع کے مطابق پرنسپل خیرپور میڈیکل کالج ڈاکٹر اسد اللہ مہرنے خیرپور میڈیکل کالج کی رجسٹریشن کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پی ایم ڈی سی کے مذکورہ عمل سے خیرپور میڈیکل کالج میں زیر تعلیم میڈیکل کے سینکڑوں طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ جانے کے خلاف وہ سندھ ہائی کورٹ میں وہ پٹیشن دائر کریں گے۔
رجسٹریشن منسوخ