لودھراں، گودام میں آتشزدگی، لڑکا جاں بحق، لاکھوں کے کپڑے جل گئے
لو دھراں (این این آئی)ضلع لودھراں میں لنڈے کے کپڑوں کے گودام میں آگ لگنے سے 11 سالہ لڑکا جھلس کر جاں بحق ہو گیا، 3 لاکھ روپے کے کپڑے بھی جل گئے۔لودھراں کے کہروڑپکا روڈ پر واقع بستی لائل پور کے شہری نے گھر میں لنڈے کے کپڑے کا گودام بنایا ہوا تھا۔گودام میں اچانک آگ لگ گئی جس سے گودام میں سویا ہوا 11 سالہ لڑکا عزیز جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور کولنگ کا عمل مکمل کر کے گودام کو کلیئر کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
گودام میں آگ