زرداری کی طرز سیاست نے پی پی کو وفاق سے سندھ کی جماعت بنایا، نصرت واحد

  زرداری کی طرز سیاست نے پی پی کو وفاق سے سندھ کی جماعت بنایا، نصرت واحد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے آصف علی زرداری کے خاموشی توڑنے اور وفاق پر طرز حکمرانی پر تنقید پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی طرز سیاست نے پیپلز پارٹی کو وفاق سے سندھ کی جماعت بنادیا۔ سابق صدر نے پی پی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کرکے اپنے قریبی دوستوں کو اہم عہدوں پر فائز کیا جس کے باعث سینئر رہنما اور کارکن بددل ہوگئے اور انہوں نے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے 3 مرتبہ وزارت اعظمیٰ حاصل کی اور عرصہ دراز سے سندھ کی وزارت اعلیٰ پر فائز ہے لیکن صوبہ سندھ کی قسمت نہ بدل سکی آج بھی حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے شہروں اور دیہی علاقوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں متعدد اسکول و ڈیروں کی اوطاق بنے ہوئے ہیں خورشید شاہ نے اسکول کی زمین پر اپنا گھر بنایا ہوا ہے سندھ میں صحت و تعلیم اور بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے جس کے باعث عوام پیپلز پارٹی سے بدظن ہوگئے ہیں اور وہ سندھ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ انشاء اللہ اپنی مدت پوری کرنے کے بعد آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کراچی سمیت سندھ بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑی تعداد میں حاصل کریگی۔
نصرت واحد

مزید :

علاقائی -