نواز، شہباز ایک ہی سکہ، رخ دو ہی ہوتے ہیں، حافظ حسین احمد

    نواز، شہباز ایک ہی سکہ، رخ دو ہی ہوتے ہیں، حافظ حسین احمد

  

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف ایک سکہ ہیں البتہ ایک سکے کے رخ دو ہی ہوتے ہیں، بڑے میاں ووٹ کے تقدس اور چھوٹے میاں بوٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں، نیب کی حکومت کی طرف والی آنکھ کی نظر کمزور جبکہ اپوزیشن کی طرف والی آنکھ کی نظر تیز ہے۔ نیب اب اپنے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، نیب عدالتوں میں کیسز کو ثابت نہیں کرپارہی۔ چودھری برادران کو اب واضح کرنا ہوگا کہ جے یو آئی کی امانت محفوظ یا اس میں خیانت کی گئی ہے۔ جمعیت کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی پیشگوئیاں دو سال سے درست ثابت نہیں ہورہی اور اب وہ ایکسپوز ہوچکے ہیں کیوں کہ وہ گذشتہ دوسال سے یہی باتیں کررہے ہیں کہ شریف برادران کا احتساب ہوگا لیکن دونوں بھائی لندن جا پہنچے۔ چو دھری برادران کے بارے میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ وہ قابل احترام ہیں وہ دھوکا نہیں دیتے۔ جنہوں نے چودھری برادران کو مختلف وقتوں میں استعمال کیا اور وہ استعمال ہوبھی جاتے ہیں اور ان کے پاس جو امانتیں رکھی ہے وہ ان کوپورا نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اب واضح کرنا ہوگا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہونے والے معاملات میں جو امانت ان کے پاس ہے اس میں خیانت ہوگئی ہے یا امانت ابھی تک محفوظ ہے کم ازکم وہ اتنا تو بتادیں۔

ھافظ حسین

مزید :

علاقائی -