افغان حکومت کی طالبان کیخلاف دفاعی حکمت عملی ترک، فضائی کارروائیاں، 35جنگجو ہلاک

افغان حکومت کی طالبان کیخلاف دفاعی حکمت عملی ترک، فضائی کارروائیاں، 35جنگجو ...

  

کابل(آن لائن) افغانستان میں فورسز کے فضائی حملے میں 35 طالبان جاں بحق ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبوں پکتیکا اور پکتیا میں افغان فورسز نے طالبان پر فضائی حملہ کیا۔ جس میں طالبان کے 35 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔اس سے قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان فورسز کو احکامات دیے تھے کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے بجائے جارحانہ کارروائیاں تیز کردیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے یہ احکامات ان کارروائیوں کے بعد دیے جن میں دو درجن سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ننگر ہار سے حکومتی ترجمان آیت اللہ خوگانی نے ہونے والے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور متعدد کی حالت تشویشناک بھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ننگر ہار میں خود کش حملہ کیا گیا تھا۔ افغانستان میں پیش آنے والے دوسرے واقعہ میں ایک سرکاری اسپتال پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق حکام کا دعویٰ ہے کہ اس ہسپتال میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں تین شدت پسند بھی اپنی جان سے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -