نیوز پیپر فارورڈنگ ایجنٹ کیساتھ ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ ہو سکا

نیوز پیپر فارورڈنگ ایجنٹ کیساتھ ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ ہو سکا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایک ماہ قبل اخبارات کی ترسیل کرنیوالے ایجنٹ کیساتھ ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ ملک عطا کے مطابق سابقہ ایس ایچ او رانا تنویر لیت و لیل سے کام لیتے رہے جبکہ نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ او سوار خان نے بھی تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

تھانہ اوکاڑہ کینٹ کے فرنٹ ڈیسک پر تعینات اہلکار نے درخواست وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کو دے دیں۔ڈی پی او صاحب کا حکم ہے، ایس ایچ او نے بغیر نمبر جاری کیے درخواست اپنے پاس رکھ لی۔پی آر او ٹو ڈی پی او اوکاڑہ کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تو موصوف نے نمبر مصروف کردیا۔واضح رہے گزشتہ ماہ ملک عطاء نیوز فارورڈنگ ایجنٹ اپنی گاڑی پر اخبار سپلائی کے لیے لاہور سے چیچہ وطنی کی جانب جارہا تھا کہ لاہور ناکہ سے پولیس اہلکاروں نے 2 افراد کو ساتھ لفٹ دے کر بٹھا دیا،جنہوں نے تھانہ اوکاڑہ کینٹ کے نزدیک آکر گن پوائنٹ پر نقدی 60 ہزار روپے،قیمتی موبائل مالیتی 45 ہزارسمیت دیگر قیمتی کاغذات سے محروم کردیا تھا

ڈکیتی مقدمہ

مزید :

علاقائی -