اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکان کا رویہ افسوسناک تھا،پیپلز پارٹی رہنما

  اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکان کا رویہ افسوسناک تھا،پیپلز پارٹی رہنما

  

اسلام آباد(این این آئی) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ اور پلوشہ خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکان کا رویہ افسوسناک تھا۔قومی اسمبلی اجلا س میں کورونا وباء پر بحث اور مشترکہ پالیسی بنانا تھی، وزیراعظم آئے ہی نہیں، موجودہ حالات میں لاک ڈاؤن ختم کر نا انتہائی پریشان کن ہے،آف شور کمپنیوں پر حکومت کی پالیسی اور آرڈیننس سب کے سامنے ہیں،حکومت نے اصل میں اپنے لوگوں کو این آر او دیا ہے،شہزاد اکبر کا رول نیب نبھا رہا ہے ان کے پاس کوئی چارج نہیں۔ اتوار کو یہاں پلوشہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہم ممبران دور دور سے آئے،ہم نے کورنا کے ٹیسٹ کروائے۔پلوشہ خان نے کہاکہ مراد سعید کہتا ہے کہ نیویارک کے میئر عمران خان سے کی پالیسی نافظ کرنے کیلئے بیتاب ہیں،مراد سعید حکومت کے لیے شگوفے چھوڑنے کا کام کر رہے ہیں،ملک اس وقت بحران میں ہے اور ہمارا وزیراعظم ڈرامے دیکھ رہا ہے۔ شیخ رشید کہتے ہیں 24 کروڑ عوام نے ٹکٹس لے لیے ہیں،شیخ رشید کی ٹرین میں جو بیٹھتا ہے وہ مرتا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما

مزید :

علاقائی -