کراچی،مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ملزمان ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

  کراچی،مبینہ پولیس مقابلہ میں 2ملزمان ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

  

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ ان کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان نے رب میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کی، متاثرہ شہریوں نے قریبی پولیس اہلکاروں کو اطلاع دی، موٹرسائیکل پٹرولنگ پر موجود اہل کار موقع پر پہنچ گئے، اہل کاروں نے مدعی کو ساتھ لیا اور ملزمان کا تعاقب شروع کردیا، ملزمان نے راستے میں کئی مقامات پر پولیس پر فائرنگ کی۔ایس ایس پی کے مطابق نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ملزمان نے ایک پستول راستے میں کہیں پھینک دیا تھا جبکہ ایک پستول برآمد ہوا ہے، زخمی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤکے مطابق پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ہونے والے مقابلے کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس مقابلہ

مزید :

علاقائی -